مظفرگڑھ‘ قومی حلقوں 182‘ 183اور 184 سے نور ربانی کھر‘ نوابزادہ افتخار اور عبدالقیوم جتوئی پیپلز پارٹی کے امیدوار‘ پارٹی نے ٹکٹیں کنفرم کردیں

مظفرگڑھ‘ قومی حلقوں 182‘ 183اور 184 سے نور ربانی کھر‘ نوابزادہ افتخار اور ...

مظفر گڑھ(نامہ نگار) ملک نور ربانی کھر این اے 182 سے الیکشن لڑینگے،ہائی کمان نے منظوری دے دی، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اور بیٹا رضا ربانی صوبائی اسمبلی کا الیکشن پیپلز پارٹی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کی ٹکٹوں پر لڑیں گے،پی پی 269 پر مہر ارشاد سیال اور پی پی 270 پر سید اذن شاہ بخاری امیدوار ہو نگے، با وثوق ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے اور عوامی سطع پر مقبول،مالی طور پر مستحکم اور صا ف شفاف کردار کے حا مل افراد کو زیادہ تر جیع دی جا رہی ہے زرائع سے معلوم ہوا کہ پارٹی نے این اے 182 پر ملک نور ربانی کھر۔این اے183 نوابزادہ افتخار احمد خان اور این اے 184 پر سردار عبدالقیوم جتوئی کی پارٹی ٹکٹیں کنفرم کر دی ہیں،انہیں کی سفارش پر صوبائی ونگز بنائے جائینگے ،معلوم ہواہے کہ ملک نور ربانی کھر کی بیٹی محترمہ حنا ربانی کھر اور بیٹا ملک رضا ربانی کھر بھی الیکشن لڑینگے،پی پی 270 میں ملک مظہر پہوڑ اور سید اذن عباس میں سے کوئی ایک امیدوار ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر