پنجاب میں 250 سے زائد رمضان افطار دستر خوان لگائیں گے‘ محمد نواز

پنجاب میں 250 سے زائد رمضان افطار دستر خوان لگائیں گے‘ محمد نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے مدنی افطار دستر خوان کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہوا جس کی صدارت چیئرمین مدنی دسترخوان کمیٹی پنجاب حاجی محمد نواز نے کی جبکہ(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عبدالروف مہر، ریاست علی، ڈی او انٹر پرائزز عمران غوث، صدر کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری اسد غفار، حاجی اکبر علی شاہین، چوہدری محمد یٰسین سمیت چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری و مخیر شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد نواز نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی بہتر مشغلہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مدنی دسترخوان کے انعقاد کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں یہ خالصتاً مخلوق خدا کی خدمت او ررضائے الٰہی کے حصول کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جاتے ہیں جس میں سرکاری ایک پیسہ خرچ نہیں ہوتا اس کے تمام اخراجات مخیر اور کارو باری شخصیات کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابقہ رمضان المبار ک میں صوبہ پنجاب میں2ہزار سے زائد مدنی افطار دستر خوان لگائے گئے جبکہ امسال انشاء اللہ2500سے زائد رمضان افطار دسترخوان لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ رمضان المبارک میں بھی ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے مدنی افطار دستر خوان کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی رہنمائی میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں اعلیٰ معیار کے مدنی افطار دستر خوان لگوائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)بابر سلیمان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مدنی افطار دسترخوان کے انعقاد کے حوالہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے سابقہ رمضان المبارک میں 36مدنی دستر خوان ضلع بھر میں لگائے گئے جبکہ امسال اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور اس ضلع کے مخیر حضرات اور کاروباری شخصیات نے عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں ہمیشہ انتظامیہ کا ساتھ دیا اور امسال بھی بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔چوہدری اسد غفار، حاجی اکبر علی شاہین ، چوہدری محمد یٰسین و دیگر نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں روزہ داروں کو افطار کی سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جدوجہد کو اللہ کریم ضرور شرف قبولیت بخشیں گے ۔
رمضان دسترخوان