انٹر امتحانات میں ’’کارکردگی‘‘ ظاہر کرنے کیلئے ملتان تعلیمی بورڈ نقل اور جعلی امیدواروں بارے معلومات چھپانے لگا

انٹر امتحانات میں ’’کارکردگی‘‘ ظاہر کرنے کیلئے ملتان تعلیمی بورڈ نقل اور ...

ملتان(جنرل رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات انٹر میڈیٹ میں کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے پیپرز میں پکڑی جانے والی نقل(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

اورپکڑے جانے والے جعلی امیدواروں بارے معلومات چھپانے شروع کر دئے ہیں سوموار کے روز انگلش لازمی کا پیپر تھا اور گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول ملتان بوائز میں دو جعلی امیدوار اصل امیدوار کی جگہ پیپر دیتے پکڑے گئے ۔ایک جعلی امیدوار نے بتایا کہ اس نے فی پیپر تین ہزار روپے اصل امیدوار سے لئے ہیں اور وہ اسکی جگہ پیپر دے رہا ہے ۔اس طرح دوسرا امیدوار بھی خود موجود نہیں تھا اور جعلی امیدوار اسکی جگہ پیپر حل کر رہا تھا ۔اسکے علاوہ بھی یو ایم سی کیس بنائے گئے ہیں مگر کنٹرولر آفس ان یو ایم سی کی۹سز کو چھپا گیا ہے ۔

کارکردگی

مزید : ملتان صفحہ آخر