’’تیرابھلا ہووے ، شہبازشریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے‘‘ہون ہسپتال بڑا چنگا بن گیا اے،مریضہ کی وزیر اعلی کو دعائیں

’’تیرابھلا ہووے ، شہبازشریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے‘‘ہون ہسپتال بڑا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں صحت عامہ کے مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیااور (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مریضوں اور ان کے عزیز واقارب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے چکوال کے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کیااور کہاکہ آ پ کی زیر نگرانی اس ہسپتال کو جدید ہسپتال میں بدل دیا گیا ہے۔ آپ کے اندر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے ۔وہاں موجود بزرگ مریضہ نے وزیراعلی شہبازشریف سے پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’تیرابھلا ہووے ، شہبازشریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے، تے ہسپتال دی حالت بدل دتی اے ، ہون ہسپتال بڑا چنگا بن گیا اے‘‘۔شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس واقعہ کا ذکر کیا او رکہاکہ غریب مریضوں کی دعائیں ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہوں گی۔شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ اشعار بھی پڑھے۔

تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں۔۔۔تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے

نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو۔۔۔کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے

جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا۔۔۔جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا

وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے۔۔۔مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا

چنگا کم

مزید : ملتان صفحہ آخر