وزیر داخلہ پر حملہ کے ملزم کی تفتیشی ویڈیو لیک ہونا شرمناک عمل ہے، ترجمان پنجاب حکومت

وزیر داخلہ پر حملہ کے ملزم کی تفتیشی ویڈیو لیک ہونا شرمناک عمل ہے، ترجمان ...

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔نجی چینل کو انٹرویومیں انہوں نے احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص عابد حسین کی دورانِ تفتیش بنائی جانے والی ویڈیو کو لیک کرنے پر بھی سوالیہ نشان(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اٹھایا اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ آیا کیسے یہ ویڈیو پبلک ہوئی۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور جو کوئی بھی ہے مگر اس طرح تفتیش کی ویڈیو کا وائرل ہونا ہمارے لیے شرم کی بات ہے اور یقیناًبہت بڑی غفلت ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت کو فوری طور پر ایپکس کمیٹی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ایک آل پارٹیز کانفرنس کروانی چاہئے۔

ترجمان پنجاب حکومت

مزید : ملتان صفحہ آخر