دیرینہ رنجش پر مخالف کے گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

دیرینہ رنجش پر مخالف کے گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

ملتان‘ دائرہ دین پناہ ‘ کوٹ ادو ‘ خانیوال ‘ گڑھا موڑ ‘ کہروڑ پکا (وقائع نگار ‘ نمائندگان) دیرینہ رنجش پر مخالف کو قتل کر دیا ‘ گھر کے سامنے کھڑا ہونے پر منع کرنے پر ہمسائے نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق اڈا بند بوسن کے قریب واقع نہر میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر جاگری ‘ جس کے نتیجے میں کار میں سوار 65 سالہ غلام شبیر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا 35 سالہ بیٹا(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

محمد عدنان کو اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نیم بے ہوشی کی حالت میں نہر سے باہر نکال لیا اور فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ غلام شبیر کی نعشن کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ کوٹ ادو ‘ دائرہ دین پناہ سے تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق وارڈنمبر3محلہ عید گاہ دائرہ دین پناہ میں قاضی خلیل اللہ قریشی اور جمیل پوڑا کا گھر ایک گلی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھا جس پر جمیل پوڑا گلی میں قاضی خلیل اللہ کے گھر سامنے گلی میں کھڑا ہوتا تھا کہ دونوں میں آپس میں توں تکرار ہوئی جس پر قاضی خلیل اللہ قریشی نے اس پر چاقو کے وار کردیے جوکہ اسے سینے میں دلی کے ساتھ لگنے سے22سالہ جمیل پوڑا موقع پر جاں بحق ہوگیا،موقع پر اہل علاقہ نے قاضی خلیل اللہ کو قابوکرلیا اورپولیس دائرہ دین پناہ کو اطلاع کی پولیس دائرہ دین پناہ نے قاتل قاضی خلیل اللہ کو حراست میں لے کر اس سے آلہ قتل چاقو برآمد کرلیا پولیس نے قاضی خلیل اللہ کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ملزم کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ اس سے قبل ملزم اپنی بیوی کوتشددکے بعدآگ لگانے کے علاوہ طلاق دے چکاہے اوربچوں کوزبردستی گھرسے نکال چکا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے دوسری طرف پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی۔مقتول کی نمازجنازہ محلہ عیدگاہ میں اداکی گئی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صحافتی حلقوں،عمائدین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،جسے قبرستان عیدگاہ میں آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیا،مقتول پریس کلب دائرہ دین پناہ کے سینیئرصحافی اورسینیئرنائب صدرملک غلام عباس پوڑاکابھانجاہے۔ خانیوال سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ سراے سدھو کی حددو موضع دندی سرگانہ میں پرانی دشمنی پر 50 سالہ ظھور ولد احسن بخش کو قتل کردیاگیا پولیس مصر وف تفتیش ہے۔ گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق گڑھاموڑ چک نمبر94ڈبلیو بی کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم جس کی وجہ سے محمد یوسف ولد ظفر علی سکنہ 53ڈبلیو بی موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی محمد خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں دم توڑ گیا ۔ریسکیو 1122وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو کار کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا ۔زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو وہاڑی ریفر کر دیا گیا ۔حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں ارسلا ن ولد سلیم ،ڈرائیور سجاد ولد عابد سکنہ 53ڈبلیو بی ہیں ۔حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے سے پیش آیا ۔ کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق چوکی رنگو ں خان کے رہائشی محمد فاروق۔اﷲوسائی ۔ظہورمائی ۔کہروڑپکا شہر سے دوائی لے کر گھر کی طرف جارہے تھے الفرید پٹرول پمپ کے نزدیک سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراکر گر گئے سامنے سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس نے ظہورمائی کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ محمد فاروق اور اﷲوسائی زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہروڑپکا میں پٹرولنگ پولیس نے طبئی امداد کے لیے داخل کرایا۔جبکہ موقع سے ہائی ایس ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے ۔لواحقین نے بتایا کہ 15پر کال کرنے کے دو گھنٹہ بعد پولیس تھانہ صدر کی گاڑی پہنچی جبکہ پٹرولنگ پولیس کا عملہ موقع پرپہنچ گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر