مقامی حکومتوں کے نظام کو ارتقاء کیلئے وقت دینا ہو گا،مریم اورنگزیب

مقامی حکومتوں کے نظام کو ارتقاء کیلئے وقت دینا ہو گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ایس ڈی جی سیکرٹریٹ رابطہ کاری کا کام بخوبی نبھا رہا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب ٹاسک فورسز فعال ہیں، مقامی حکومتوں کے نظام کو ارتقاء کیلئے وقت دینا ہو گا۔ پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنوینر مریم اورنگزیب نے کی۔ اجلاس میں شعبہ تعلیم میں یکساں مواقع کی فراہمی پر بریفنگ اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نکاسی آب کے مسائل اور ان کے حل پر بھی بریفنگ اور وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت اور مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔ اس موقع پر تعلیم و صحت میں صوبائی ٹاسک فورسز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب ٹاسک فورسز فعال ہیں، تعلیم و صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیٹا جمع کرنے میں بین الاقوامی پارٹنرز کے کردار کی تعریف پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایس ڈی جی سیکرٹریٹ رابطہ کاری کا کام بخوبی نبھا رہا ہے، ڈیٹا جمع کرنے میں تھنک ٹینکس سے استفادہ کرنا چاہیے۔

مزید : کراچی صفحہ اول