کرپشن الزامات،چیئرمین نیب کا سیاستدانوں سمیت بیوروکریٹس کیخلاف شکایات پر جانچ پڑتال کاحکم

کرپشن الزامات،چیئرمین نیب کا سیاستدانوں سمیت بیوروکریٹس کیخلاف شکایات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئر مین جاوید اقبال نے صفدر عباسی، ناہید عباسی، معظم علی عباسی اور منور علی عباسی کیخلاف سرکاری زمین پر ہاؤسنگ سکیمیں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئر مین نیب نے افتخار گیلانی آف اوچ شریف اور سیکرٹری پنجاب ریلوے ٹریک لاہور اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پنجند سے احمد پور ایسٹ اور ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی زمین فروخت کرنے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئر مین نیب نے عامر نعیم، ممبر گیس (اوگرا) کے خلاف مبینہ طور پر بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزام کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ممبر گیس اوگرا عامر نعیم پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کا لائسنس اینگرو کمپنی کو دینے میں مبینہ کرپشن کر کے ناجائز اثا ثے بنائے ہیں۔