لاہور ، خراب موسم ،تربیتی طیارہ شہری آبادی پر گر کر تباہ ،عملہ معمولی زخمی

لاہور ، خراب موسم ،تربیتی طیارہ شہری آبادی پر گر کر تباہ ،عملہ معمولی زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں کلمہ چوک کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، یہ سیسنا طیارہ والٹن ایئرپورٹ سے اڑان بھرکے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے جبکہ طیارے کا عملہ معمولی زخمی ہوا محفوظ ہے۔ والٹن ایئر پورٹ سے اڑنے والا چھوٹا سیسنا طیارہ گارڈن ٹاؤن میں کلمہ چوک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق طیارہ ایک گھر کی بیرونی دیوار کے اوپر گرا جس کے بعد ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شارٹ سرکٹ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔جس گھر پر طیارہ گرا ہے اس کا صحن کافی بڑا تھا اور اہلخانہ کمروں کے اندر موجود تھے جس کی وجہ سے اہلخانہ محفوظ رہے۔ماہرین کے مطابق موسم کی ذرا سی خرابی اور تیز ہوا میں تربیتی طیارے اڑانے کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ گزشتہ ورزلاہور میں تیز ہواچل رہی تھی اس کے باوجود طیارے کو اڑنے کی اجازت دینا قانون کی خلاف ورزی تھی ۔

طیارہ تباہ

مزید : کراچی صفحہ اول