کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے،عوام شہید بھٹو کے جان نثار ہیں:خورشید شاہ

کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے،عوام شہید بھٹو کے جان نثار ہیں:خورشید شاہ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سابق وفاقی وزیر برائے خصوصی اقدامات لعل خان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ملاکنڈ کو منی لاڑکانہ کہنا ملاکنڈ کے عوام کی توہین ہے۔ کیونکہ ملاکنڈ کے عوام نے ہر بار پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے۔ ملاکنڈ کے عوام شہید زوالفقارعلی بھٹو کے جان نثار ہیں۔ مجھے کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے۔ میں خود بھی پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں۔ مجھے کارکنوں کے درمیان اختلافات دیکھ کر بہت دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔میں کارکنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کے جذبات پارٹی کے قائد تک پہنچاوں گا۔پارٹی کا اصل سرمایہ یہی کارکن ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو شہید بھٹو کے ویژن کے لئے آپس میں متحد ہونا ضروری ہے۔ ورنہ اس کا فائدہ دوسرے لوگ اٹھائیں گے۔کارکنوں کو پارٹی کے اندر اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے بہت جلد خوشخبری ملی گی۔ کارکن بھی اپس کے وقتی اختلافات بھلا کر پارٹی کو ملاکنڈ میں پھر سے مظبوط کرنے کے لئے اکھٹے ہو جائیں۔ تاکہ انے والے عام انتخابات میں ایک بار پھر ملاکنڈ کے تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر سکیں۔ خورشید شاہ نے کہا۔ کہ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ اس سلسلے میں ان کی بات ہوئی ہے۔ اور اج لاہور میں صدر زرداری اور لعل محمد خان کے درمیان ملاقات ہوگی۔ جس میں پارٹی کے اندر اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں حاجی محمد قاسمْ قصاف، نیک حسین، محمد اسرار اور دیگر نے بھی کارکنوں کے اختلافات کے حوالے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو اگا ہ کیا۔خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے پر ملاکنڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول