شانگلہ میں محکمہ صحت غیر فعال، محکمانہ کارکردگی نہ ہونے کے برابر

شانگلہ میں محکمہ صحت غیر فعال، محکمانہ کارکردگی نہ ہونے کے برابر

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں محکمہ صحت غیر فعال- محکمانہ کارکردگی نہ ہونے کے برابر-سرکاری ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئی- عوامی حلقوں کا شدید ردعمل- پوری ضلع کے ہسپتالوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوگئی-اکثر دوردراز بی ایچ اوز بھوت بنگلوں میں تبدیل-صوبائی حکومت کی ہیلتھ اصلاحات وادی شانگلہ تک پہنچ نہ پائی-محکمہ صحت کے درجنوں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں،محکمہ صحت شانگلہ کی سرکاری گاڑیاں سیل سپاٹوں اور گھریلوں ضروریات میں استعمال کرنے کا انکشاف- افسران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ،ہسپتال میں دوائی میسر نہیں سٹاف بھی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہتے ہیں اور اکثر ہسپتال کا عملہ اپنی ذاتی کاموں میں مصروف رہتے ہیں او ر نجی کاروبار اور کلینکس بھی چلاتے ہیں مریض بے یارومددگار پڑے ہوتے ہیں ،ایمرجنسی کے وقت ایمبولنس ڈرائیور دستیاب نہیں ہوتا ہے ضلع بھر کے ہسپتال الپوری میں درجنوں سٹاف غیرحاضر رہتا ہے افسران بالا کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل۔ضلع بھر میں ڈاکٹروں کی ایک بہت بڑی تعدادتعینات ہیں لیکن بروقت ضرورت مریض بے سہار ا ہوتا ہے بابوگان اپنی پرائیوٹ کلینک چلاتے ہیں جبکہ دیگرسٹاف اپنے دکانوں اور ٹیکسی چلاتے ہیں ہسپتالوں میں مریض بے یارومددگار پڑے ہوتے ہیں ہسپتالوں میں دوائیاں نایاب ہیں ۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول