صوبے میں فصل حریف کی خریداری کیلئے سنٹرز تشکیل دے دی گئی

صوبے میں فصل حریف کی خریداری کیلئے سنٹرز تشکیل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ خوراک خیبر پختو نخوانے مو جو دہ فصل حر یف کے دوران گندم کے کا شتکا روں سے خر یداری کا انتظا م کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے پو رے صو بے میں درجہ ذیل خر یداری سنٹروں کی تشکیل کی گئی ہے جہا ں مئی 2018 کے دوسرے ہفتے سے خر یداری شروع ہو گی۔ پشاور، اضا خیل، نو شہر ہ، صوابی، چا رسدہ، مردان، ہر ی پو ر، حویلیا ں، ما نسہرہ، سرائے نو رنگ (لکی مروت)، کو ہا ٹ، ہنگو، کر ک، بٹگرام، بنو ں، ڈیرہ اسما عیل خا ن، دیر لو ئر، سوات اور ملا کنڈ (درگئی)۔ محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کا عملہ مند رجہ با لا خر یداری سنٹروں پر تما م دن بشمو ل ہفتہ واتوار کیلئے مو جو دہ رہیگا اور کا شتکا روں سے جو اپنی گندم برائے فروخت پیش کر ینگے خر ید یگا۔ یا درہے کہ حکو مت نے ایک کا شتکا ر کیلئے زیا دہ سے زیا دہ 500 ٹن گندم فراہم کر نے کی حد مقرر کی ہے۔ اس مقصد کی تکمیل کیلئے محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا تما م کا شتکا روں سے تو قع رکھتا ہے کہ وہ ان سنٹروں پرصا ف ستھر ی اور معیا ری گند م برائے خریداری پیش کر ینگے۔ گندم کے معیا ر کی تصدیق پر چیز کمیٹی کر یگی۔ گند م معیا ری پا ئے جا نے کی صورت میں اس کی قیمت بحساب 1300/- فی 40 کلو گرام یا 32,500 روپے فی ٹن متعلقہ بینکو ں کے ذریعے کراس چیک (Cross Cheque) کی شکل میں ہو گی۔ کا شتکا ر متعلقہ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائر یکٹر یا نظا مت محکمہ خوراک کے دفتر واقع حا جی کیمپ نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ پشاور شہر شکا یا ت کر سکتے ہیں۔ شکا یا ت کیلئے فو ن نمبر درج ذیل بھی ہیں۔ نظا مت محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا پشاور 091-9331116 ، 091-9331456 ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک پشاور ڈویژن 091-2322354، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک مردان ڈویژن0937-9230342، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک ملا کنڈڈویژن0946-9240317، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک بنوں ڈویژن0928-9270021 ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک ہزارہ ڈویژن0992-9310296 ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک کوہا ٹ ڈویژن0922-9260234، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خوراک ڈی آئی خان ڈویژن0966-9280278 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔