بلاول بھٹو کی عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش

بلاول بھٹو کی عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش

کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کیلئے تحر یک انصاف کے سربراہ عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے شہر قائدکراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، اب اسے خراب ہونے نہیں دیں گے، گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا بارہ مئی کو پیپلز پارٹی کے چودہ بیگناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا، شہید کارکنوں میں زیادہ کا تعلق ایسٹ سے تھا اسلئے حکیم سعید گراؤنڈ کا انتخاب کیا، ہم نے جلسے کی اجازت کیلئے تمام قانون تقاضے پورے کئے مگر تحریک انصاف نے ہمیشہ بارہ مئی مزار قائد پر جلسہ کرنے کا کہا، ان کے پاس بارہ مئی کو منانے کیلئے کیا ہے، ہم تو شہدا کی یاد میں جلسہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کیمپ سے پی پی کارکنوں پر پتھراؤ کیا گیا، انہوں نے کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا پارٹی سے کہتا ہوں جلسے کیلئے کوئی جگہ تلاش کریں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں وہ حکیم سعید گراؤند میں جلسہ کریں،یہ پیشکش تحریک انصاف کے ہولناک رویہ کے پیش نظر کر رہا ہوں تاکہ شہرقائد میں امن قائم رہے کیونکہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، خراب ہونے نہیں دیں گے۔قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیڑ پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں 12 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ کے بجائے کسی اور مقام پر جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کرنے کی پیشکش بھی کی، انہوں نے کہا کراچی ہمارا شہر ہے ،گزشتہ روز تحریک انصاف کا رویہ انتہائی خراب تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول