پی پی کی مسلح وارداتیں سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کا خوف ہے :عمران خان

پی پی کی مسلح وارداتیں سندھ میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کا خوف ہے :عمران خان

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے پیپلز پارٹی کی مسلح وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا وہ گزشتہ روز کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت ہمارے کارکنان پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف فو ر ی کارروائی کرے۔یاد رہے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے 12 مئی کو گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے گراؤنڈ میں کیمپ لگایا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گراؤنڈ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ پیر کی شام اچانک دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ مشتعل افراد نے سڑک پر کھڑی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا۔

عمران خان

Back t

مزید : کراچی صفحہ اول