تحریک انصاف کا حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکیم سعید گرانڈ پرجلسہ کرنے کے لیے پہلے لڑائی پھرپسپائی،پیپلزپارٹی کی پسپائی کے بعدتحریک انصاف نے بھی حکیم سعید گرانڈ گلشن اقبال میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف نے الہ دین کے قریب اتواربازارگراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان تحریک انصاف کے رہنماں عمران اسماعیل ، فردوس شمیم نقوی اورحلیم عادل شیخ نے پارٹی سیکریٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ جلسہ کے مقام پرتنازع کے بعد ہم نے یہ پیشکش کی تھی کہ حکیم سعید گرانڈ پرکوئی بھی سیاسی جماعت جلسہ نہ کرے ہمارے جواب میں پیپلز پارٹی کی جانب سے نو نکاتی طنز پر مبنی پیغام جاری کیا گیا اورپھربے بی بلاول نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پی ٹی آئی حکیم سعید گرانڈ میں جلسہ کرلے انہوں نے کہاکہ اگر یہی بیان دینا تھا تو تین دن سے کس بات کا تنازع تھا ہم نے پیپلز پارٹی کے جواب کا انتظار کیا ،ہم اب بارہ مئی کو الہ دین پارک سے متصل گرانڈ میں جلسہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد میں آگ لگائی اور اب ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لگائی اگر ڈی سی ایسٹ کو ابھی تک ہماری درخواست وصول نہیں ہوئی تو وہ یہ جان لیں کہ حکیم سعید گرانڈ پرجلسہ کے لییڈی سی ایسٹ سے اجازت بنتی ہی نہیں تھی وہ گرانڈ ایک پرائیوٹ پراپرٹی ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کبھی اپنے ورکرز کا خون نہیں ہونے دے گی، پی ٹی آئی ایک بڑا جلسہ ضرور کرے گی ،اور ہم ہر سال یہ دن امن کے ساتھ منائیں گے ۔ مرکزی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کسی بھی پارٹی کو یہ نہیں سمجھنا چائیے کہ ہم کراچی پر قبضہ کر رہے ہیں بارہ مئی کے جلسے کے لئیے عمران خان سمیت اسلام آباد اور کے پی کے کی قیادت کراچی آئیگی، کبھی ہم نے ہتھیار یا ڈنڈے کی سیاست نہیں کی، ہماری پارٹی خوف اور دہشت کی سیاست نہیں کرتی، ہم اپنی جماعت میں کبھی دہشت گردوں کو شامل نہیں ہونے دینگے،عمران اسماعیل نے کہاکہ ہمارے جلسے سے کسی پارٹی کو ڈرنا نہیں چاہئیے ،تمام جماعتوں کو کہاہے کہ آگے بڑھو اور امن لوٹاو،کراچی کا امن خراب نہ کریں۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ الذوالفقار اور گینگ وار کراچی میں آگئی ہے جوکراچی میں ایم کیو ایم کو ریپلیس کرنا چاہ رہی ہے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کو بلاول نے ریپلیس کردیا ہے۔پیپلز پارٹی گینگ وار پارٹی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر کراچی زمینوں پر قبضوں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔کمشنر کراچی مستقبل کے اویس مظفر کے روپ میں سامنے آئے گا۔

Back to Conversion Tool

مزید : کراچی صفحہ اول