اورنگزیب مہمند کا مشرف کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،بہرام خان

اورنگزیب مہمند کا مشرف کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،بہرام خان

مٹہ(نمائندہ پاکستان)آل پاکستان مسلم لیگ ضلع سوات کے صدر بہرام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ صدر جنرل مشرف پارٹی سے اورنگزیب مہمند ودیگرکا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف پارٹی کے نام پر چندہ اکھٹا کررہا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم مشرف پارٹی ضلع سوات کے صدر بہرام خان نے میڈیا ست گفتگوکرتے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبے صدر سرمیر خان اور کامران خان ہیں جو بھی اپنے اپ کو پارٹی کے عہدار سمجھ کر عوام سے چندہ وصول کررہے ہیں ان کا ہمارے پارٹی سے کوئی تعلق نہیں وہ بس عوام سے پیسے بٹور رہی ہیں جسکے ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ساتھ پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین سے مطالبہ کرتے کہ وہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچا دے تاکہ پھر اسطرح عوامی سے پارٹی کے نام پر چندے نہ بٹوری جاسکے۔ اس موقع پر ضلعی صدر بہرام خان نے کہا کہ پارٹی نے 2020تک تمام عہداروں کا اعلان کیا گیا ہیں جو بھی چاہے الیکشن کمیشن اف پاکستان سے تصدیق کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرنا ہر پارٹی اور فرد کا جمہوری حق ہیں جس میں آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہیں جس میں موجود ٹکٹ ہولڈار جس میں پی کے 9سے پارٹی نے میر ا نام نامزاد کیا ہیں اسطرح سوات کے جنرل سیکرٹری پرونت خان اور سیف الاسلام کو ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاو جو بھی اپنے اپ کو پارٹی کے امیدوار کہے گا وہ درست نہیں ہوگا اور ان کے خلاف قانونی چارجوئی کے جائے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر