اپنے دور میں تمام ادارے عوام کے تابع بنا دیئے:علی امین گنڈا پور

اپنے دور میں تمام ادارے عوام کے تابع بنا دیئے:علی امین گنڈا پور

ٹانک (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر مال علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدارمیں تمام صوبائی ادارے عوام کے تابع بنادےئے ہیں ٹانک کی پسماندگی کے ذمہ دار مولانا فضل الرحمن ہیں گذشتہ25سال سے اسمبلی میں رہنے کے باوجودمولانا نے ٹانک زام کی تعمیر کیلئے بات تک نہیں کی پارلیمنٹ سے ایک لاکھ تنخواہ لینے والا مولانا فضل الرحمن جائیدادوں اور پلازوں کا مالک کیسے بن گیا ٹانک کے ایم پی اے محمود بیٹنی کو اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیئے گئے لیکن ٹانک کی پسماندگی جوں کی توں ہے عوام پینے کے پانی کی سکیمیں بیچنے والوں کو عام انتخابات میں مسترد کردیں لندن میں جس بیڈ پر کلثوم نواز علاج معالجہ کرارہی ہیں اسی بیڈ پر ڈیرہ اسمٰعیل خان ہسپتال میں عام شہری کو علاج کی سہولت میسر ہے کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے سیاستدان کھربوں روپے کرپشن کرکے ملک سے باہر لے گئے ہیں مرکز خیبر پختونخواہ کا 178ارب روپے کا مقروض ہے اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی پی ٹی آئی ایم این اے انجینئر داور کنڈی نے ملازمتوں اور ترقیاتی کاموں پر عدالتوں سے حکم امتنائی لیکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی نواز شریف کو مجھے کیوں نکالا کا نعرہ قیامت تک نہیں بھولے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے سے تعمیر ہونے والاشاہ عالم پل اور اکبری روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق ضلعی نائب ناظم حاجی مجید خان پی کے94سے پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان خان کنڈی فرقان خان کنڈی بشیر خان رؤف خان کنڈی نیاز محمد خانروڈی خیل،خان زمان بلوچ،ستار بلوچ، عصمت اللہ برکی نواب ظفراللہ خان عدنان برکی ایڈوکیٹ حاجی امین جان مقبول انور ،علاو الدین گنڈہ پورسمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی یہ ہے ہمارے بچوں کو تعلیم صحت روزگار کی فراہمی مواصلات کے نظام کی بحالی ہے کرپشن کی بیخ کنی کیلئے جہاد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسمعٰیل خان کی عوام نے ووٹ کا صحیح استعمال کیا وہاں تبدیلی واضح نظر آرہی ہیانہوں نے کوٹ کٹ پل کیلئے ستر لاکھ روپے مختص کیے جاچکے ہیں ایک کروڑ روپے بجلی کی ضرورریات پوری کرنے کیلئے جبکہ ڈیڑھ کلو میٹر شاہ عالم روڈ تعمیر کیا جائے گا اکبری روڈ کی تعمیر پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹانک کی عوام پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے 37پر سابق صوبائی وزیر حبیب اللہ کنڈی اورپی کے94پر عرفان خان کنڈی کے حق میں فیصلہ دیکر ٹانک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار اداکریں جلسہ سے تحریک انصاف کے صوبائی امیدوار عرفان اللہ کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے منتخب ہوکر ٹانک عوام کی خدمت کروں گا اور علاقائی مسائل کا خاتمہ کروں گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر