یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین( سی بی اے) کی کابینہ تشکیل

یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین( سی بی اے) کی کابینہ تشکیل

صوابی ( بیورورپورٹ )یو نا ئیٹڈ میو نسپل ورکرز یو نین (سی بی اے) حاجی نیاز علی خان یو نا ئیٹڈ میو نسپل ورکرز یو نین ٹی ایم اے صوابی کے صدرجبکہ شاہ جہان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس سلسلے میں یو نا ئیٹڈ میو نسپل ورکرز یو نین ٹی ایم اے صوابی کاانتخا بی اجلاس زیر صدارت شوکت علی انجم ٹی ایم اے ہال صوابی میں منعقد ہوا ، دیگر عہدیداروں میں نا ئب صدر آیا ز ا حمد،جا ئنٹ سیکر ٹری محمد زبیر،فنا نس سیکر ٹری عا شق حسین،پر یس سیکر ٹری حا جی شیر فر زند،آر گنا ئزنگ سیکر ٹری قیصر خان اور آفس سیکر ٹری افسر علی بلا مقا بلہ منتخب ہوئے ،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے یونین نے 28 سالہ تاریخ میں ہمیشہ اتحاد ویکجہتی اور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کیاہے اسلئے ہم نے ہمیشہ متفقہ طور پر عہدیداروں کا انتخاب کیا ہے ، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مر کزی کوارڈینٹر شو کت علی انجم نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں اس ادارے کے یونین اورملازمین کا ایک کلیدی کردار رہا ہے اُمید ہے نومنتخب عہدیداروں کے زیر قیادت ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر