ہائیکورٹ کی لیڈیز کلب ٹاؤن تھری انتظامیہ اور لوکل کونسل بورڈ کے مابین تنازعہ حل کرنے کی ہدایت

ہائیکورٹ کی لیڈیز کلب ٹاؤن تھری انتظامیہ اور لوکل کونسل بورڈ کے مابین تنازعہ ...

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس سید ا فسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے ٹاؤن میں واقع لیڈیزکلب اورپارک پرٹاؤن تھری انتظامیہ اورلوکل کونسل بورڈکے مابین جاری تنازعہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کو حل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن تھری کی جانب سے رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ٹاؤن میں واقع لیڈیزکلب اورپارک ہے جس کے انتظامات کے حوالے سے لوکل کونسل بورڈ نے ایک اعلامیہ جاری کیاہے تاہم مذکور ہ جائیداد ٹاؤن تھری کی ملکیت ہے اوراس کے معاملات کے حوالے سے لوکل کونسل بورڈ کو کسی قسم کااختیار حاصل نہیں ہے اس موقع پر لوکل کونسل بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسی بھی دوصوبائی اداروں کے مابین تنازعہ پیداہونے کی صورت میں یہ تنازعہ لوکل گورنمنٹ کمیشن حل کرے گااوراس قسم کے معاملات عدالت میں نہیں لائے جاسکتے فاضل بنچ نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ایک ماہ کے اندر معاملہ حل کرنے کی ہدایات جاری کیں اوراختیار نہ ہونے کی صورت میں درخواست گذار کو مطلع کرنے سے متعلق جامع جواب داخل کرنے کاحکم دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر