ڈاکٹر رحمان اللہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایم ایس تعینات

ڈاکٹر رحمان اللہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایم ایس تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور سے منسلک محکمہ صحت کے منیجمنٹ کیڈر کے گریڈ 19 کے ڈاکٹر رحمان اللہ کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کے جاری کردہ اعلامیہ نمبر NO.SOH(E-V)2-250/2007 کے مطابق گجو خان میڈیکل کا لج کے ہیڈ کارڈیالوجی/وائس پرنسپل ڈاکٹر ابراہیم شاہ کو ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے عہدے کے اضافی چارج سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔