ڈیرہ ،سیلابی ریلہ میں ڈوبنے والے شخص کی نعش برآمد

ڈیرہ ،سیلابی ریلہ میں ڈوبنے والے شخص کی نعش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کیطرف سے ضلع لکی مروت کے دریائے گمبیلا میں سیلابی پانی میں ڈوبنے والے شخص کی نعش کو ڈھونڈنے کیلئے ڈیرہ سے بھجھوائے گئے غوطہ خوروں نے نعش کو نکال لیا اور تین افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع لکی مروت نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کو بتایا کہ ضلع لکی مروت کے دریائے گمبیلا میں ایک شخص ڈوب گیا ہے جسکی تلاش کیلئے غوطہ خور بھجوائے جائیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے خانہ بدوش غوطہ خوروں کی ایک ٹیم دریائے گمبیلا کی طرف بھجوائی جس سے ڈوبنے والے شخص کی نعش پانی سے نکال لی تاہم پانی میں ڈوبنے سے تین افراد کو بچا لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر