مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی میں جائیداد کے پرانے تنازعے پر جھگڑا ۔ 4 افراد زخمی
مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی میں جائیداد کے پرانے تنازعے پر جھگڑا ۔ 4 افراد زخمی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی14 افراد گرفتار۔ زخمی ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ برہ کدی میں دو فریقین ملک الیاس اور شیرزادہ کے درمیان جائیداد کے دیرینہ تنازعے پر منگل کے روز ہاتھا پائی اور جھگڑا ہوا جس میں فریقین کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر کے غلنئی میں بند کر دیا ہے۔