پبی میں چیف انسپکٹر ہیلتھ کے کلینکس اور لیبارٹریوں کو نوٹس

پبی میں چیف انسپکٹر ہیلتھ کے کلینکس اور لیبارٹریوں کو نوٹس

پبی ( نما ئندہ پاکستان)چیف انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا اسد اللہ کا ہمراہ انسپکٹر رئیس جان انسپکٹر شفقت اللہ اعوان انسپکٹر سجاد االلہ انسپکٹر ذیشان کا پبی بازار میں غیر رجسٹرڈ کلینکوں،عطا ئی ڈاکٹروں،ایکسرے اور لیبار ٹریوں کے خلاف بھر پور آپریشن 3لیڈی ڈاکٹروں 2ڈاکٹروں 2 ایکسرے پلا نٹ 2 لیبار ٹر یوں کو سیل کیا ایک ڈاکٹرکو رجسٹریشن کر نے کا نوٹس دیاتفصیلات کے مطا بق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا ریٹائرسکواڈن لیڈرر محمد اظر کی ہدا یت پرچیف انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا اسد اللہ کا ہمراہ انسپکٹر رئیس جان انسپکٹر شفقت اللہ اعوان انسپکٹر سجاد االلہ انسپکٹر ذیشان نے پبی بازار میں غیر رجسٹرڈ کلینکوں،عطا ئی ڈاکٹروں،ایکسرے اور لیبار ٹریوں کے خلاف بھر پور آپریشن کر تے ہو ئے صو میہ عمران لیڈی ڈاکٹر کلینک مہ جبین لیڈی ڈاکٹر کلینک ڈاکٹر جلال کلینک رجسٹریشن نہ ہو نے ڈاکٹرطا ہر خان سکن سپیشلسٹ جو صر ف ایم بی بی ایس ہے رجسٹریشن نہ ہو نے پرسیل کیا الخد مت لیبار ٹری الخد مت ویلفیئر میڈیکل لیبار ٹری جہا نگیر ایکسرے فواد ایکسرے رجسٹریشن نہ ہو نے پر سیل کیا اور ڈاکٹر عا مر کو رجسٹریشن کے لئے نوٹس جاری کیا چیف انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا اسد اللہ کا ہمراہ انسپکٹر رئیس جان انسپکٹر شفقت اللہ اعوان انسپکٹر سجاد االلہ انسپکٹر ذیشان نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ عطا ئی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ کلینکوں کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدا یت پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا ریٹائرڈ سکواڈن لیڈر محمد اظر کی نگرا نی میں یہ آپریشن جاری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر