جمرود ،تنازعات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

جمرود ،تنازعات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود (نمائندہ خصوصی) جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار کے لوگوں نے اپس میں اپنے تنازعات اور اپنے مسائل کوباہمی اتفاق رائے سے حال کرانے کے لئے ایک رضا کارانہ چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا سر براہ قاری محمد عظیم اور دیگر ممبران میں عبدالغفور،محمد ساجد، عزیز الرحمان،فرید اللہ، ظاہر اللہ،اصغر خان ہونگے۔قاری محمد عظیم نے بتایاکہ یہ کمیٹی بلا معاوضہ رضا کارانہ طور پرگاوں کی فلاح و بہبود اور امن لانے کیلئے تشکیل دی گئی ہے جسکا بنیادی مقصد علاقے کے مسائل شریعت اور جرگوں کے زرئع حل کرنااور جمرود بھر میں تنازعات کو ختم کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی بالگل غیر جانبدار ہے،بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کرئینگی اور اپنے فیصلوں میں خود مختار ہوگی۔