جرگہ کی کوششوں سے 6سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل فریقین شیر شکر

جرگہ کی کوششوں سے 6سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل فریقین شیر شکر

بخشالی(نمائندہ پاکستان )جرگہ کوششوں سے 6سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل فریقین شیر شکرتفصیلات کے مطابق ضلع مردان میں گزشتہ 6سالوں سے جاری دشمنی جرگہ مشران جن میں مشہور سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی گل نواز خان ، فلک محمد علی ، محمد صدیق باچہ کی کوششوں سے دونوں فریقین آپس میں بغلگیر ہوگئے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا وعدہ کیا۔ دونون فریقین میں عرصہ دراز سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی جسکی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔ حاجی گل نواز خان،ملک محمد علی اور محمد صدیق باچہ نے کہا کہ کہ اسلام ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتاہے اور اسکی پیروی کرتے ہوئے دونون فر یقین نے ایک دوسرے کو اللہ کی رضا کے لئے معا ف کیا جس پر ہم انکے انتہائی مشکو ر ہیں۔ فریق اول زین السلام سکنہ بھائی خان رستم وغیرہ اور فریق دوم امجد علی اور انکے ساتھی آپس میں بغلگیر ہو گئے اور جرگہ مشران کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاانکی بدولت ہم نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا ہے اور بھائیوں کی طرح رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔فریقین نے اللہ کے عظیم کتاب پر ہاتھ رکھ کرعہد کیا کہ دشمنی جانی و مالی ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں اور دنیا کے دیگر ممالک نے ترقی کے کئی مناظر طے کئے مگر ہم آج بھی ترقی کے اس دورمیں ایکدوسرے کے معمولی سی غلطیوں کو لیکر ایک دوسرے کو قتل کرتے ہیں جس کا سارا نقصان ہمارے آنے والی نئی نسلیں اٹھانے پر مجبور کرتے ہیں اسلئے جرگہ مشران کی باہمی تعاون سے ہم اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ایک دوسرے کو معاف کرکے آئیندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر