ٹانک ،تحصیل لدھا کے عوام کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ٹانک ،تحصیل لدھا کے عوام کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(خصوصی)جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کے علاقے بدر مامیئے خیل اور سرنگ خیل گاؤں کے مقامی باشندوں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرین پلے کارڈ اٹھا ئے پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاج کررہے تھے مظاہرین سے اس موقع پر ملک گل جان ،ملک عبدالرحیم، ملک شادودین ،ملک منو خان اور ملک خیر محمداور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تحصیل لدھا کے پانچ سو گھرانوں پر مشتمل علاقے ٹیپ، میژ بوز،مامیئے خیل اور فقیر ،سرنگ خیل کے رہائشی گزشتہ آٹھ ماہ سے تباہ شدہ مکانات کے سروے کے عمل سے محروم چلے ارہے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ آس پاس علاقوں کے مکانات کا سروے ہو چکا ہے تاہم مذکورہ علاقوں کے عوام کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال مکانات کے سرو ے کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا جو کہ پولیٹکل انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے علاقوں کے تباہ شدہ مکانات کا سروے جلد شروع نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا دئرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے مقررین کا کہنا تھا کہ تاہم وہ علاقے میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو قبائلی عوام قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں لیکن پولیٹکل انتظامیہ ہمارے مسائل کے ازالے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے چناچہ ہمارا علیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ان کے علاقوں کے تباہ شدہ مکانات کے سروے کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ ان کی بے چینی مایوسی و پریشانی کا خاتمہ ہو ،