کوہاٹ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کلینکس اور سٹورز کیخلاف کریک ڈاؤن
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکرک ظریف المعانی کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹرز کرک عرفان وزیر اور محمد سلیم نے رحمت آباداورلتمبرمیں جعلی ،غیرمعیاری،زائدالمیعاد اور نان رجسٹرڈ ادویا ت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی کلینکس اور میڈیکل سٹورز پراچانک چھاپے مارے اور کلینکس اورمیڈیکل سٹورزکی رجسٹریشن اور ان کے مالکان کے اسناد ودیگر دستاویزات کے علاوہ وہاں پر موجود ادویات بھی چیک کیں اور کچھ مشتبہ غیرمعیاری اور نان رجسٹرڈ ادویات برآمد کرکے ان کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دئیے۔لیبارٹری رپورٹ کے بعدمالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1975ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پرتمام میڈیکل سٹورز کے مالکان کو صفائی برقرار رکھنے اور اپ ڈیٹڈ نارکاٹکس رجسٹررکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈرگ انسپکٹرنے متنبہ کیا کہ غیر لائسنس یافتہ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورز/کلینکس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں اسی رفتار سے جاری رہیں گی اور کسی کوبھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔