دیر بالا میں کیمسٹس ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری
دیر بالا (نمائندہ پاکستان) دیر بالا کے کمیسٹوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ تمام میڈیکل سٹور بدستور بند رہا ۔اور کمیسٹ برادری اپنے میڈیکل سٹوروں کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھے تھے۔ مریض اور ان کے وارثین شدید مشکلات اور پریشانی کے شکار تھی ۔ تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں کمسٹوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جار ی رہا ۔ کمسٹوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر کے سامنے دھرنا دیکر کیمپ لگا یا تھا ۔ کیمپ کے شرکاء سے کیمسٹ برادری کے صدر حاجی محمد زیب جنرل سیکرٹری خواجہ محمود نائب صدر صاحب سلیم اللہ اور رحمن الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ حکومت فوری طور پر نافذ کردہ ایکٹ واپس لیا جائے ۔ کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ اور دور یافتہ علاقہ ہے ۔ یہاں پر فارمیسی امتحانات کیلئے فوری بندوبست کیا جائے ۔ اور جن لوگوں کے پاس لائسنس موجود ہے ان کو اجازت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کے بندش سے ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہو گئی ہے ۔ حکومت دیر بالا کے کمیسٹوں کو اسان طریقے سے لائسنسوں کا اجراء کیا جائے ۔ جس کیلئے فوری طور پر امتحانات کا اعلان کریں۔تحصیل ناظم دیر میر محزن الدین نے کیمپ جا کر احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کئے اور ان کے مسا ئل سنے ۔ اور ان کو تعاؤن کا یقین دلایا ۔