وومن یونیورسٹی مردان اور چائنہ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

وومن یونیورسٹی مردان اور چائنہ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ)وومن یونیورسٹی مردان نے بین الااقوامی جامعات سے روابط بڑھانے کے سلسلے میں چائنہ کی یونیورسٹی’’ جن ژونگ یونیورسٹی‘‘ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر لیے ہیں۔ جس کے ذریعے ہر سمسٹر میں پانچ5) (طالبات کو اسکالرشپس دئیے جائینگے اور دونوں جامعات کے درمیان فیکلٹیز کے دوروں کا بھی تبادلہ ہوگا۔اس یاداشت کے ذریعے وومن یونیورسٹی مردان کے اساتذہ چائینز یونیورسٹی میں انگریزی مضمون پڑھائیں گی اور انہیں خود بھی وہاں مختلف ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔دونوں یونیورسٹیز کے درمیان باہمی تعاون کا یہ معاہدہ وومن یونیورسٹی کے ایک وفد کے حالیہ دورہ چائنہ کے دوران ہوا۔وفد کی سربراہی وومن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کر رہی تھیں ۔وائس چانسلر کے مطابق اس یاداشت کی بدولت دونوں جامعات ریسرچ کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی اور دونوں جامعات کے درمیان معلومات کا تبادلہ بھی ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس قسم کے معاہدوں سے وومن یونیورسٹی مردان کی فیکلٹی اور طالبات کو بین الااقوامی طور پرجدید طرز تدریس اور ریسرچ کو سمجھنے اور فائدہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔