بٹ خیلہ میں انجمن تاجران اور ملاکنڈ انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب

بٹ خیلہ میں انجمن تاجران اور ملاکنڈ انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)انجمن تاجران اورمالاکنڈانتظامیہ کے مذکرات کامیاب آج نومئی کوہونے والے شٹرڈاؤن ہڑتال کے کال واپس لے لیارمضان المبارک میں دوگھنٹے لوشیڈنگ کے علاوہ بجلی بندنہیں رہیگی اگرمحکمہ واپڈانے دوگھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی گئی تودوبارہ احتجاج کی کال دیں گے تاجرراہنماؤں کااجلاس میں اظہارخیال ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان اورجنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان نے بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کم وولٹیج اورگریڈسٹیشن پرکام کی بندش کے خلاف نومئی کوشٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کیاتھا گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ خرم پرویزاے سی درگئی کے سربراہی میں ایک اجلاس منقعد ہوااجلاس میں انجم تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان محکمہ واپڈاکے ایکسئین اورایس ڈی اووز نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ رمضان المبار ک میں دوگھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ کوئی بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی ۔انجمن تاجران کے صدرحاجی شاکراللہ خان اورجنرل سیکرٹری ملک دلنوازخا ن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محکمہ واپڈاورانتظامیہ پرواضح کردیا کہ اگررمضان المبارک میں دوگھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی گئی یاپرمٹ کے نام پرعوام کوتنگ کیاگیا توہم دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر