کوہاٹ میں بیوٹیفیکیشن فنڈز سے سڑکوں اور پارکوں کی حالت بہتر

کوہاٹ میں بیوٹیفیکیشن فنڈز سے سڑکوں اور پارکوں کی حالت بہتر

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) بیوٹیفیکیشن فنڈ سے کے ڈی اے میں سڑکوں کی تعمیر اور پارکوں کی حالت بہتر بنانے پر کروڑوں روپے خرچ‘ 2016 میں پارکوں اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے جو 70 لاکھ خرچ کیے گئے تھے ان کا حساب کون دے گا‘ تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کے زیر نگرانی سال 2016 میں کے ڈی اے پارک میں بچوں کے جھولوں کی مرمت اور نئے جھولے وغیرہ لگانے پارک کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے 20 لاکھ کا فنڈ منظور ہووا تھا جبکہ سڑکوں کی مرمت کے لیے 50 لاکھ کا فنڈ رکھا گیا تھا مگر یہ فنڈ صحیح طریقے سے استعمال نہ ہو سکا کے ڈی اے کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحقیقات کروائیں کہ اگر دو سال قبل پارکوں میں 20 لاکھ کی لاگت سے تزئین و آرائش ہوئی تھی تو کیسے ہوئی تھی کہ اب دوبارہ بیوٹیفیکیشن فنڈ سے اس پر رقم خرچ کی گئی اس طرح پتہ کیا جائے کہ دو سال قبل 50 لاکھ کی لاگت سے کون کون سی سڑکوں کی تعمیر ہوئی تھی اور کیا وہ سڑکیں اب بھی موجود ہیں یا پھر مبینہ کرپشن کو چھپانے کے لیے ان سڑکوں پر بھی اسفالٹ کر کے قومی خزانے کو 50 لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر