ن لیگ کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا

ن لیگ کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، حکمران جماعت کی پانچ سال میں لوڈشیڈنگ خاتمے کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا۔ مسلم لیگ ق نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ الیکشن کے میدان میں اتر کر حیران کن نتائج دے گی۔ عوامی خدمت اور بنیادی حقوق دینا ہمارا منشور ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق مہمند ایجنسی کے صدر ملک عظمت خان مہمند نے ایک اخباری بیان میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھال کر لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے دو سال، تین سال اور پھر پانچ سال کا ٹائم فریم دیکر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ حکومت کی مدت ختم ہونے کے باؤجود مہنگائی اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے۔ اور سخت گرمی میں کراچی جیسا عالمی شہراندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کے زیر قیادت مسلم لیگ ق فاٹا سمیت تمام حلقوں سے نئے عزم کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔ اور عوام کی تائید و حمایت سے آنے والے انتخابات میں حکومت بنانے کے پوزیشن میں ہوگی۔ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور بے لوث خدمت ہمارا منشور ہے۔ اقتدار میں آکر مفاد پرستی کا خاتمہ کیا جائیگا۔