بلدیو کمار حلف ،رٹ کی سماعت آج تک ملتوی

بلدیو کمار حلف ،رٹ کی سماعت آج تک ملتوی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس سید ا فسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلدیوکمارسے حلف نہ لینے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج بدھ کے روز تک ملتوی کردی فاضل بنچ نے بلدیوکمار کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصرکی جانب سے قاضی محمدانورجبکہ ارکان صوبائی اسمبلی شاہ فرمان اورارباب جہاندادکی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے قاضی انورنے عدالت کو بتایا کہ اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کے بعد بلدیوکمارکو ا لیکشن کمیشن نے رکن اسمبلی نامزد کیا اورسپیکرنے دومرتبہ پروڈکشن آرڈرجاری کئے اوراسمبلی میں پیش ہونے پر ہنگامہ آرائی کے باعث اس کاحلف نہیں ہوسکا انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ اسمبلی قانون کے مطابق اسمبلی کے اندر کی کارروائی میں عدالت مداخلت کی مجاز نہیں اوریہ اسمبلی کااندرونی معاملہ ہے اس بناء عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی جس پربلدیوکمارکے وکیل محب جان سالارزئی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پرسپیکرنے پروڈکشن آرڈر جاری کیاتاہم ازخودمعاملات بگاڑے گئے اوردرخواست گذار کو قصدا حلف سے روکاگیااس موقع پر عدالت نے بلدیوکمارکے وکیل کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عدالت کو اس بات سے آگاہ کرے کہ حلف اسمبلی کااندرونی معاملہ نہیں ہے اورعدالت اس میں مداخلت کرسکتی فاضل بنچ نے اس موقع پر شاہ فرمان اورارباب جہاندادکی استثنی کی درخواست منظورکرلی جبکہ احاطہ عدالت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلدیوکمار نے کہاکہ انہیں عدالتی فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے اوراگرقسمت میں ہواتو حلف اٹھالوں گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر