سخاکوٹ (ن ) لیگ کے کونسلر خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شامل

سخاکوٹ (ن ) لیگ کے کونسلر خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شامل

سخاکوٹ ( نمائندہ پاکستان) سخاکوٹ میں مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلر نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ شمولیت کے سلسلے میں ایک بڑا اجتماع سیف الرحمان کلے سخاکوٹ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر و نامز د اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 19شیخ القرآن مولانا جمال الدین تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلر سید نبی نے خاندان اور درجنوں آفراد سمیت اپنے اپنے جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ شمولیتی اجتماع سے مولانا جمال الدین ، تحصیل آمیر مولانا محمد طیب ، سید نبی ، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر محمد طاہر،قاری محمد یونس اور قاضی انورشاہ نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں مولانا جمال الدین نے کہا کہ ایم ایم اے مظلوموں اور بے آسراء لوگوں کی آواز بنے گی ۔فحاشی اور عریانی کے کلچر کو ختم کرکے حیا کلچر عام کرینگے ۔ عام انتخابات سے قبل ہی جماعت اسلامی میں شمولیتوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ عوام میں دینی جماعتوں کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملاکنڈ کے منتخب نمائندے عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عوام گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام الیکشن سے قبل ہی دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں اور صرف رسمی کاروائی عام انتخابات کے دن پوری ہو گی ۔ مولانا جمال الدین نے کہا کہ ملاکنڈ کے اسلام پسند عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی اور دینی جماعتوں کا ساتھ دیا ہے اور انشاء اﷲ عام انتخابات میں ملاکنڈ کے تینوں نشستوں پر دینی جماعتوں کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر