لنڈی کوتل ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے

لنڈی کوتل ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈی کو تل بازار کے تاجروں نے بازار کے مسائل اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ،تاجروں نے کالے جھنڈے اٹھارکھے تھے اور ٹیسکو کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے مظاہرین نے باچا خان چوک سے پریس کلب تک احتجاجی واک بھی کیا مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے تاجروں امجد شینواری ،سلما ن شینواری ودیگر نے کہا کہ بازار کے صدر کی نااہلی کی وجہ سے مسائل میں روز بر روز اضا فہ ہو تا جارہا ہیں بازار کے تاجروں کے ساتھ ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا انہو ں نے مز ید کہاکہ بازارکی بجلی گز شتہ تین سالو ں سے ٹیسکو نے کھاٹ دی ہے جسکی وجہ سے تاریخی بازا ر میں کا روبا ر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے بعض دوکا نو ں میں پرانے میٹر نصب ہو نے کے با وجو د بھی بجلی سے محروم ہے پہلے بازارکے دوکانداروں سے فیکس بل وصول کیا جاتا تھا جبکہ اس کے بدلے میں روزانہ چار پانچ گھنٹے بجلی میسر تھی لیکن اب تین سالوں سے بجلی کھاٹ دی گئی ہیں جس کیلئے کسی نے کردار ادا نہیں کیا تاجروں نے کہا کہ بازار میں صفا ئی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے تاجروں سمیت عام لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اس کے باوجود کے بازار کے 18 خاکروب اورگندگی اٹھانے کے لئے ایک سو زکی بھی موجود ہیں لیکن پھر بھی بازار میں گندہ گی کی ڈھیر لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے باوجو د بھی چیک پو سٹو ں پر ان سے پر مٹ اور راہداری کی مد میں پیسے وصول کئے جاتے ہیں جو سراسر ظلماور انصافی ہے انہو ں نے دھمکی دی کہ اگر رمضان س پہلے انکے مطا لبا ت حل نہیں کئے گئے تو بازار کو بند کر کے شدید احتجاج کرینگے اس سلسلے میں ٹیسکوحکام نے بتا یا کہ کمرشل ایریا میں میٹر کے بغیر بجلی نہیں دینگے فیکس بل پر بجلی بحال نہیں کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر