مردان میں یونیورسٹی آف انجینئر نگ کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

مردان میں یونیورسٹی آف انجینئر نگ کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

مردان ( بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں مردان پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ۔شدید گرمی اور حبس کے با وجود طلباء اپنے مطالبات پر ڈٹے رہے اورمردان شمسی روڈکو دو گھنٹے تک ا حتجاجا بلا ک رکھا۔اس مو قع پر طلباء کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے مردان کیمپس میں داخلہ لیا تھا چونکہ مردان کیمپس کو اب یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تاہم ہمیں پشاور یونیورسٹی کے بجا ئے مردان کی ڈگریاں دی جا رہی ہے جو ہمیں نا منظور ہے کیونکہ مردان یونیورسٹی ابھی تک نہ ایچ ای سی سے منظور ہو ئی ہے اور نہ انجینئرنگ کونسل کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو نیو رسٹی کی رجسٹریشن پر بھی ٹائم لگے گا جس سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے اس صورت حال سے بچنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کو چایئے کہ طلباء کے مطالبات پر فوری عمل کر کے انہیں پشاور کی ڈگر یا ں دی جا ئے تا کہ ان کا وقت ضائع نہ ہو۔مشتعل مظا ہر ین سے مزکرات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جواد، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹراحتراز خان اور یونیورسٹی کے پر اجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران موقع پر پہنچے اور طلباء سے مذاکرات کرائیں اور انہیں مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر