طورخم کے راستے تجارت کو مزید فروغ دیں گے :پی اے خیبر

طورخم کے راستے تجارت کو مزید فروغ دیں گے :پی اے خیبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیوروپورٹ)کورکمانڈر نذیر احمد بٹ، آئی جی ایف سی محمد وسیم اشرف، کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اور پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب کا پاک افغان بارڈرطورخم کا تفصیلی دور ہ ،دورے کے دوران مختلف ایشوز اور مسائل پر بات چیت کی گی دورے کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے قومی مشران اور میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طورخم میں تجارت کو مذید فروغ دینے کیلئے کوشش کرینگے علاقے میں امن اومان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے اور تجارت بڑھانے کیلئے کردار ادا کرینگے پی اے خیبر اسلام زیب نے کہا کہ طورخم اور لنڈی کوتل بازاروں کی رونقیں دوبارہ بحال کرنے کے لئے سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا اور انتظامیہ اس میں بھر پور تعاؤن کریگی انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس اور عام دوکانوں کے سامنے جو دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں ان میں راستے بنا کر تاجروں اور عام صارفین کیلئے آسانی پیدا کرینگے پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ کسٹم حکام وی باک سسٹم کیلئے ایجنٹوں کووسائل اور سہولیات فراہم کریں اگر مسائل حل نہیں کئے گئے تو پھر کسٹم میں وی باک کے بجائے مینول کے پرانے طریقہ پر کلئیرنس شروع کرینگے جبکہ فریش فروٹ اور سبزیوں پر کورنٹین کو ختم کر دیا گیا کیونکہ کورنٹین نے بہت زیادہ مسئلے پیدا کر دےئے ہیں اور اس سے تاجروں کا نقصان ہو رہا تھا انہوں نے کہا کہ اب طورخم میں چھوبیس گھنٹے کلئیرنس کا کام ہوگا اور کسٹم میں ہفتے اور اتوار کے دنوں کی چھٹی ختم کرکے کلئیرنس جاری رکھی جائیگی تاکہ کلئیرنس ایجنٹس اور تاجروں کو ریلیف مل سکے جبکہ طورخم بارڈر پربھی وقت میں ریلیف دی گئی ہے تاکہ درآمدات اور برآمدات لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کو روکنا نہ پڑے جبکہ تاجروں کیلئے اس سے آسانی ہو گی جس سے تجارت زیا دہ ہو گی اور جب تجارت بڑھے گی تو علاقے میں خوشحالی آئیگی پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پرمٹ اور راہداری سسٹم ختم کر دیا گیا ہے کسی چیک پوسٹ پر پرمٹ اور راہدری کی مد میں وصولی نہیں کی جائیگی اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو ا نکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ٹیسکو کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کئے گئے ہیں اور رمضان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے پر خصوصی بات کی گئی ہے اس موقع پر پی اے خیبر نے یہ بھی کہا کہ افغان مسافروں کی سہولت کے لئے مذید کاؤنٹر قائم کئے جائینگے اس موقع پر اے پی اے لنڈی کوتل ،تحصیلداران بھی موجود تھے واضح رہے کہ بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ قومی مشران ملک عبدلرازاق آفریدی ،ملک خالد خان آفریدی ،ملک محمد حسن خان ،ملک طاہر ،ملک پرویز اور دیگر بھی موجود تھے