انجمن صرافہ اینڈ جیولر ز برادر تیمرگرہ کے انتخابات مکمل ،ضیاء اللہ خان مرکزی صدر منتخب

انجمن صرافہ اینڈ جیولر ز برادر تیمرگرہ کے انتخابات مکمل ،ضیاء اللہ خان مرکزی ...

تیمرگرہ( بیورورپورٹ )انجمن صرافہ اینڈ جیولر ز برادر تیمرگرہ کے انتخابات مکمل ،ضیاء اللہ خان مرکزی صدر جبکہ نیک محمد جنرل سیکرٹری نامزد ،اس حوالے سے صرافہ مارکیٹ تیمرگرہ میں جیولرز ایسوسی ایشن کے انتخابات اور بعدازں حلف بردرای کی پروقار تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی انجمن تا جران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارالدین تھے ۔باہمی مشاور ت سے ،ضیاء اللہ خان مرکزی صدر جبکہ نیک محمد جنرل سیکرٹری ،مہتاب خا ن سنےئرنائب صدر،سجاد علی فنانس سیکرٹری ،حاجی ہدایت اللہ جاینٹ سیکرٹری اور حاجی شکیل کو رابطہ سیکرٹری کے عہدے تقویض کئے گئے جبکہ حاجی ہدایت سید ،علی حسن ،سیفورشاہ،عابدلرحمٰن ،فرمان اللہ ،شاہ روم ،شہاب خان ،تحسین خان،حاجی احمد علی اور شاہ روم ایکشن کمیٹی کے ممبران چن لے گئے ،انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارلدین نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ، بعد ازاں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے حاجی انوارلدین اور ضیاء اللہ خان کا کہنا تھا کہ کہ قیام امن کے بعد ساڑھے سات ہزار دکانوں اور درجنوں مارکیٹوں پر مشتمل تیمرگرہ بازار میگا بز نس ٹریڈ سنٹر کی صورت اختیار کرچکاہے ،علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ خوش آیند ہے جس سے روز گار کے نئے مواقع پید ا ہو نگے ،صرافہ یونین کے قیام سے جیولری کے محفوظ کاروبار لے فروغ میں مدد ملی گئی ،بازار کے صدر حاجی انورالدین نے اس موقع واضح کیا کہ انجمن تاجران تیمرگرہ بازار میں موجود مختلف شعبہ جات سے وابستہ 31یونینوں کی نمایندہ سرپرست نما یندہ تنظیم ہے ،انہوں نے تاجروں کو سختی سے ہدایت کی کہ چوری شدہ یامشکوک مال کے خریدوفروخت سے اجتناب کریں ،چوری اور دیگروارداتوں کا راستہ روکنے کے لئے بازار میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب اور رات کے وقت پہرہ دار کی موجود گی یقینی بنا ئے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر