خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر کی رٹ پر استعفیٰ پر غور کے احکامات

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسر کی رٹ پر استعفیٰ پر غور کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس سید ا فسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی رٹ پریونیورسٹی انتظامیہ کودرخواست گذار کے استعفے پرغورکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ڈاکٹرنفیسہ بتول کی جانب سے اسحاق علی قاضی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گذار خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہے جو2015 میں رخصت پربیرون ملک گئیں اوراس کی رخصت چھ ماہ بنتی تھی تاہم اسے 60روز کی رخصت دی گئی اوراس کے بعدنوٹس جاری کئے گئے جس پراس نے ملازمت سے استعفے بھجوایاتاہم متعلقہ حکام نے اس کااستعفے منظورکرنے کی بجائے اس کوملازمت سے برطرف کردیا ہے جس کے باعث درخواست گذارکاکیرئیرخراب ہوسکتاہے لہذایونیورسٹی انتظامیہ کو استفعے منظورکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ نے کے ایم یو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ استعفے پرغورکیاجائے اور درخواست گذار کو16مئی کو وائس چانسلرکے روبروپیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر