عوام کے فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ،اے سی ڈیرہ

عوام کے فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ،اے سی ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ناجائز تجاوزات کے خلاف ہماری کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں اسکی پہلے مثال نہیں ملتی ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کے حوالے سے محکمہ خوراک اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی وغیرہ کے ساتھ ملکر کام کیا جائیگا عوام مسائل کا حل چاہتی ہے اور تبدیلی عملی طور پر دیکھنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم اور زرائع آمدورفت سمیت دیگر اہم شعبوں میں پہلی مرتبہ مثالی کام جاری ہے جسکا براہ راست فائدہ عوام اور آنیوالی نسلوں کو ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ زراعت اور صوبائی حکومت سمیت دیگر محکموں کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرالی ہے اور مزید قیمتی اراضی واگزار کرانے کے حوالے سے عملی پیش رفت جاری ہے اشیائے خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر چھ سے سات لاکھ روپے کے جرمانے کیئے گئے ہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انفرادی سوچ کی بجائے اجتماعی سوچ کوآگے بڑھائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر