ڈیرہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام مشتعل
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، واپڈا ڈیرہ سرکل کی بلا جواز تاخیر، ڈی سی ایم کی جانب سے جرمانے معافی کے اختیارات بنوں منتقل کرنے، بد امنی کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت راجہ اختر علی منعقد ہوا جس میں سہیل اعظمی ،چوہدری محمد جمیل ،محمد رمضان ،محمد نواز ،خلیل نمبردار ،کریم نواز ،امان اللہ ،نعیم قریشی ،شیر خان ،جنابات خان محسود و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سہیل اعظمی و دیگر مقررین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ڈی سی ایم مثل خان کی جانب سے جرمانے معافی کا اختیار بنوں ٹرانسفر کر دیا گیا جسکے باعث ناجائز اور غلط جرمانوں کی معافی میں صارفین شدید مشکلات کا شکارہیں اب صارفین کے ناجائز جرمانے معافی کے کیسسز آراوز کے زریعے بنوں واپڈا سرکل کمیٹی کو بھجوائے جارہے ہیں اس سے نہ صرف صارفین کے بعض کیسسز بنوں جاتے ہوئے غائب ہوجاتے ہیں بلکہ بجلی کے صارفین کیساتھ بھی سخت زیادتی ہے اسلیئے یہ اختیارات واپس مقامی ایکسنز ،ایس ڈی اوز اور آراوز کے حوالے کیئے جائیں، ساتھ ساتھ نمائندوں نے ڈیرہ واپڈا سرکل کی شروعات میں بلا جواز تاخیر اور جے یو ایف کے بڑے اکرم خان دورانی کی بجا مداخلت اور ناجائز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا تاجر نمائندوں نے ڈیرہ و مضافات میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ پولیس و انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد ٹارگٹ کلرز کو پکڑے اور ڈیرہ کوامن کا گہوارہ بنائے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کو ختم کرے تاجر اجلاس میں میرن شوگر مل کی جانب سے کاشتکاروں کو گنے کی رقوم کی ادائیگی میں بلا جواز تاخیر پرافسوس اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تاجر نمائندوں نے حلال فوڈ ڈیرہ کی جانب سے صفائی ،ناقص دودھ ،پانی ملے گوشت کے خلاف کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ تاجروں پر جرمانے کم سے کم لگائے جائیں اور انہیں جرمانوں سے پہلے حسب وعدہ نوٹس ضرور دیا جائے اور کسی بھی بازار میں کاروائی سے پہلے متعلقہ تنظیم کے بڑوں سے رابطہ کیا جائے۔