ٹوپی ،کار آگ لگنے سے خاکستر ،3 مستری جھلس گئے

ٹوپی ،کار آگ لگنے سے خاکستر ،3 مستری جھلس گئے

ٹوپی (نامہ نگار) ٹوپی سلطان مارکیٹ میں کھڑا کیا گیا موٹر کار آگ لگنے سے خا کستر آگ بجھانے کے دوران تین مستری شغلوں کے لپیٹ میں آکر شدید زخمی فوری علاج کیلئے میڈی زون پہنچادئے گئے تینوں کی حالت خطرے سے باہر ، تفصیل کے مطابق کوٹھا اسماعیل خیل کے رہائشی کمال خان طاہر خیلی نے اپنی گاڑی نمبرUL-147 2007 ماڈل کام کے غرض سے سلطان مارکیٹ جہاں مستریوں کی دکانیں ہیں میں لاکر پارک کیا کہ اس دوران گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور آناً فاناً گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے شغلے آسمان سے باتیں کر رہی تھی لوگوں کا جمغفیر اکٹھا ہو گیا اور آگ بجانے میں مصروف ہو گئے اس دوران آگ پٹرول کی ٹینکی کو پہنچ کر ایک زبردست دھماکے سے پٹ پڑا جس سے آگ بجانے والے تین لڑکے حیات اللہ، نیاز محمد اور عارف شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری علاج کیلئے میڈی زون پہنچا دیئے گئے جہاں ان کی زخموں پر مرحم لگادی گئی اور انجکشن لگا یاتینوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے واضع رہے کہ ٹوپی جیسے بڑے شہر میں فائر بریگیڈ کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات معمولی حادثات بھی بڑے حادثوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں لہذا ٹوپی شہر میں فائر بریگیڈ کی فوری انتظام کیا جانا چاہیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر