مہمند ایجنسی سے نیپرائیٹ سمگل کرنے پر ڈرائیور گرفتار

مہمند ایجنسی سے نیپرائیٹ سمگل کرنے پر ڈرائیور گرفتار

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، مہمند ایجنسی میں لیویز فورسز نے نیپرائیٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل امبار میں گزشتہ رات لیویز فورسز نے نیپرائیٹ کی غیر قانونی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نیپرائٹ قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈاٹسن کو تحویل میں لے لیا ہے۔ اور تفتیش کیلئے یکہ غنڈ حوالات میں منتقل کر کے قید کر دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر