قبائل کو موجودہ بحران سے صرف الحاج شاہ جی گل ہی نکال سکتے ہیں، حاجی جہانزیب

قبائل کو موجودہ بحران سے صرف الحاج شاہ جی گل ہی نکال سکتے ہیں، حاجی جہانزیب

جمرود (نمائندہ خصوصی) الحاج شاہ جی گل حقیقت میں صرف اپنے حلقے کے نہیں بلکہ پورے فاٹا کے لیڈر ہے۔ انکی قیادت سے قبائل کی محرومیاں ختم ہو گئی ہیں اور اب ہر قبائل سر اٹھا کر اپنے حق کی بات کرنے لگا ہے۔ وہ واحد قبائلی لیڈر ہے جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پر قبائل کی حق کیلئے اواز اٹھائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی جہانزیب نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دور گزر چکا ہے جب قبائل غاروں میں زندگی بسر کرتے تھے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے اواز اٹھانے سے قاصر تھے۔ اب انکی پیروی کرتے ہوئے ہر قبائل اپنے حق کی بات سر اٹھا کر کرتا ہے ۔ امتیاز علی نے کہا کہ اس سے پہلے کوئی بھی قبائل کی بات سننے کیلئے تیار نہیں تھا لیکن شاہ جی گل نے تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اسمبلی کی فلور پر قبائل کی حقوق کیلئے نہ صرف بات کی بلکہ اسمبلی کے تمام اراکین کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ قبائل کی اواز بھی سنے اور انکے مسائل کیلئے جامعہ حکمت عملی بھی بنائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر