13 مئی کا جلسہ جمہوریت میں سنگ میل ثابت ہوگا ،مولانا سلمان تاثیر

13 مئی کا جلسہ جمہوریت میں سنگ میل ثابت ہوگا ،مولانا سلمان تاثیر

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان نے کہا ہے کہ 13مئی کا جلسہ ملک میں حقیقی شرعی نظام اور عملی جمہوریت کے نفاذ میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کے لئے ملاکنڈ سے کارکنوں کے عظیم الشان قافلہ روانہ جس کے لئے ضلع ملاکنڈ کے تمام یونین کونسلوں میں ، تیاریاں ،سرگرمیاں اور میٹنگز شروع کئے گئے ہیں ۔13مئی کا جلسہ تمام سابقہ ریکارڈ توڑے گا اور ثابت ہو جائیگا کہ عوام کسی اور کیساتھ نہیں بلکہ متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند دن قبل تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں جلسہ کرکے صوبہ خیبر پختونخواہ کے سرکاری وسائل استعمال کئے لیکن انشاء اﷲ ایم ایم اے عوام اور کارکنوں کے ذریعے ریکارڈ جلسہ کرکے تمام سابقہ ریکارڈ توڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایم ایم اے کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں تاہم رسمی کاروائی عام انتخابات کے دن پورے ہونگے اور انشاء اﷲ قائد تحریک حضرت مولانا فضل الرحمان ملک کے نئے وزیر اعظم ہونگے جبکہ صوبوں میں بھی دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی حکومت بنے گی کیونکہ عوام دیگر جماعتوں کو آزما کر حقیقی شرعی نظام ، تبدیلی اور عملی جمہوریت کے لئے مولانا فضل الرحمان اور ایم ایم اے کے دیگر قائدین کی طرف دیکھ رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر