وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، راجہ نثار

وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، راجہ نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(نمائندہ پاکستان)آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے خلاف سازش ، جمہوریت کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کیخلاف جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا شمار ملک کے لائق اور مخلص لوگوں میں ہوتا ہے ۔ ان پر حملہ سی پیک کیخلاف سازش بھی ہوسکتا ہے ۔ ان پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے ۔ اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے ملک کا امیج خراب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار ، نفرت کی سیاست پھیلائی جارہی ہے اور ہماری نوجوان نسل کو غیر اخلاقی حرکتوں پر اکسا کر نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے ۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ اپنے کارکنان کی اچھی تربیت کریں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات نہ پیش آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال ، ہونہار اور شریف النفس سیاستدان ہیں ۔ ان پر بزدلانہ قاتلانہ حملے سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوگی ۔ آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن ماحول میں عوام تک اپنا منشور پہنچانے کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ مرضی کے مطابق کرسکیں۔