بھارت کی مکاری سے جنوبی ایشیاء میں جنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی‘خواجہ سیف الدین

بھارت کی مکاری سے جنوبی ایشیاء میں جنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی‘خواجہ سیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(نمائندہ پاکستان) وائس چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ خواجہ سیف الدین نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر محمد رفیع بٹ سمیت دیگر 14سے زائد نوجوانوں کے قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ،مظلوم کشمیریوں کو اْن کا بنیادی حق خوداداریت دینے کیلئے اقوام متحدہ خصوصی اقدام کرے ، بھارت کی مکاری سے جنوبی ایشیاء میں جنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی۔منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سیف الدین نے کہا کہ بھارت گزشتہ 70سالوں سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ عالمی برادری نے خاموشی اختیار کررکھی ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔اْنہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پروفیسر رفیع بٹ سمیت دیگر 14کشمیریوں کو درندگی کی انتہاء کرتے ہوئے قتل کردیا جو کہ عالمی دہشت گردی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ بھارت ایک سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ،،اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے فارمولے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی عوام کو اْن کا بنیادی حق دلایا جائے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی عوام سے رائے شماری کے بعد فیصلہ کیا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے اور اْس کی آڑ میں دہشت گردوں کی پالیسی پر گامزن ہیں ، بھارت نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی جہاں بھارتی سفارت خانوں کے باہر دھرنا بھی دیا جائیگا۔

Back to Conversion Tool