مرکزی سیرت کمیٹی کی مجلس انتظامیہ کا اہم اجلاس (آج)المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقد ہوگا

مرکزی سیرت کمیٹی کی مجلس انتظامیہ کا اہم اجلاس (آج)المصطفیٰ کمپلیکس میں ...

مظفرآباد(نمائندہ پاکستان) مرکزی سیرت کمیٹی کی مجلس انتظامیہ کا اہم اجلاس آج دو بجے دن منعقد ہوگا،المصطفیٰ کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد شریف مرکزی عیدگاہ ‘جامع مسجد صدیقی شوکت لائن اور جامع مسجد سیرت کمیٹی بینک روڈمیں نماز تراویح کے انعقاد سمیت دیگر مختلف امور بارے فیصلے کئے جائیں گے،مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری اطلاعات محمدسفیررضا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی کے اجلاس میں آمدہ ماہ صیام کے دوران مرکی سیرت کمیٹی کے زیرانتظام مساجد میں نماتراویح کے حوالہ سے انتظامات ،روزانہ درس تراویح،نمازیوں کوسہولیات کی فراہمی کے امر زیربحث لائے جائیں گے۔انہوں نے کہاہے کہاجلاس میں دیگراہم امور پر بھی گفتگوکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی حسب سابق دین حق کی ترویج و اشاعت اور فلاح انسانیت کیلئے اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر