خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا ،محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا ،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ بارشوں کے باعث دونوں صوبوں میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور،سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چکوال میں41، راولپنڈی شمس آباد12، چکلالہ04، میانوالی 04، بہاولپور ائیرپورٹ، گوجرانوالہ03 سیالکوٹ سٹی03، ائیرپورٹ01، ڈی جی خان02، منگلا01، ،سکھر31، لاڑکانہ12، روہڑی06، دادو04، موہنجوداڑو02، مالم جبہ21، پٹن09، پاراچنار07، بنوں06، سیدو شریف 03، بالاکوٹ02، کوہاٹ01، استور08، بگروٹ04، چلاس03، بونجی 02، مظفر اباد16، کوٹلی05، گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت، سکرنڈ، شہید بینظیر آباد 43، پڈعیدن، چھور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات