لبریشن لیگ کے معروف اختر عباسی راولاکوٹ میں انتقال کر گئے

لبریشن لیگ کے معروف اختر عباسی راولاکوٹ میں انتقال کر گئے

مظفرآباد (نمائندہ پاکستان) تحریک آزادی کشمیر کا ایک اور باب بند ہو گیا، لبریشن لیگ کے معروف اختر عباسی راولاکوٹ میں انتقال کر گئے ، لبریشن لیگی رہنماء کی جانب سے رنج وغم کا اظہار، جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ، میر عبد الطیف ایڈووکیٹ، خواجہ محمد رمضان بٹ، گلشاد احمد بٹ، غلام مصطفی ،پیر علاؤ الدین شاہ، ڈاکٹر رشید لون، بشیر اللہ انقلابی، حافظ طفیل بٹ، محفوظ انقلابی، فاروق راتھر، میر امتیاز احمد و دیگر کی جانب سے تعزیت ،لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا، مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جاندار کردار ادا کیا، معروف اختر عباسی کے انتقال سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچا ،ان کی کمی پوری نہیں ہو سکتی، لبریشن لیگ کے تمام مرکزی رہنماء نے نماز میں شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر